ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ضلع کلبرگی کے اڈکی مقام کی قدیم جامع مسجد سے مورتیاں ہٹانے پر سیاسی قائدین اور سرکاری اہل کاروں کا شکریہ

ضلع کلبرگی کے اڈکی مقام کی قدیم جامع مسجد سے مورتیاں ہٹانے پر سیاسی قائدین اور سرکاری اہل کاروں کا شکریہ

Thu, 22 Dec 2016 20:21:50    S.O. News Service

بنگلورو:22 /ڈسمبر  (ایس او نیوز)حق و انصاف کے لئے کام کرنےو الے سیاسی قائدین اور پولس افسران کی بڑی تعداد آج بھی موجود ہے، کلبرگی ضلع کے اڈکی نامی مقام پر مسجد میں شرپسندوں کی طرف سے رکھی گئی مورتیوں اور جھنڈے کو نکال کر شرپسندوں کے منصوبے کا ناکام بنانے اور ایماندار افسروں کی موجودگی کی ایک زندہ مثال قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے امیر حلقہ اطہراللہ شریف نے تمام ذمہ داران کا شکریہ اداکیا ہے۔

اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز  میں کہا گیا ہے کہ ضلع کلبرگی  ، تعلقہ سیڑم کے ایک مقام اڈکی میں اورنگ زیب ؒ کی تعمیر کردہ قدیم جامع مسجد میں 29نومبر کو شہید جامع مسجد میں شرپسندوں نے گھس کر جھنڈالہراتے ہوئے مورتیاں رکھ دی تھیں۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی ہند کا ایک وفد ناظم علاقہ مولانانجم الدین عمری کی قیادت میں یکم ڈسمبر کو اڈکی کا دورہ کیا اور ملت کے احباب سے مل کر حالات کی مفصل جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ وفد نے سیڑم کے تحصیلدار اور سرکل انسپکٹر سے بھی ملاقات کرکے تبادلہ خیال کیا۔ دوسری طرف بنگلورو میں13ڈسمبر کو  جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے سکریٹری محمد یوسف کنی کی قیادت میں ایک وفد اقلیتی کمیشن کے چیرمن نصیر احمد سے ملاقات کرتے ہوئے اڈکی کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے مسجد میں رکھی گئی مورتیوں اور لہرائے گئے جھنڈے کو نکالنے پر زور دیا۔ چیرمن نصیر احمد نے فوراً ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل سے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے مورتیوں کو ہٹانے پر زور دیا۔ اسی طرح وفد نے بنگلورو میں سابق ایم ایل سی سلیم احمد سے بھی ملاقات کرتے ہوئے مسئلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے پاٹل صاحب اور دیگر کانگریسی لیڈران سے بات کرتے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے پر زور دیا۔ معاملہ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کی مداخلت کی اور شرپسندوں کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ سیڑم کے تحصیلدار اور وقف کمیٹی کے ضلع صدر اسد انصاری نے وقف جائیداد کا سروے کرایا۔ ڈی ایس پی اور ایس پی کے منصفانہ اقدام کی وجہ سے کام آسان ہوا اور 20ڈسمبر کی دوپہر 12بجے تحصیلدار ، سرکل انسپکٹر ، ڈی وائی ایس پی ، ایس پی اور ڈی آر پولس دستہ کی نگرانی میں مورتیوں کوہٹاتے ہوئے جھنڈے کو نکالا گیا۔ جس پر جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے ذمہ داران نے تمام سیاسی قائدین اور سرکاری اہل کاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے  ملک کی یک جہتی وسالمیت کے لئے اچھی مثال قراردی۔


Share: